پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم کا رابطہ، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم داتوک سیری انور ابراہیم کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کی مبارک باد کا تبادلہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ۔

اب اوور سیز پاکستانی بیرون ملک بیٹھ کر ہی جائیداد کی خرید و فروخت کر سکیں گے

 

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے برادرانہ عوام اور امت مسلمہ کی خوش حالی اور ترقی کےلیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

غزہ مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی قیادت میں فلسطینی کاز کےلیے ملائیشیا کے اصولی اور مستقل مؤقف کو سراہا اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کےلیے کوششوں میں اضافہ اور معصوم فلسطینیوں کو ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

Back to top button