آرمی چیف عید الاضحیٰ اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ منائی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر کا دورہ، آرمی چیف نے عید الاضحیٰ  اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ منائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔آرمی چیف نے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں شعیب شاہین اور اسد قیصر کی مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تح

 

آرمی چیف نے فوجی دستوں سے خطاب میں فوج کے مادر وطن کی حفاظت کے عزم اور ہائی مورال کو سراہا۔ آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔  آرمی چیف کا جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ  کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایسے ہتھکنڈے بشمول جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ  قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پر عزم جواب دیا جائے گا۔

Back to top button