پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کرکٹرز کو آئینہ دکھا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ میں پہنچنے میں ناکامی کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کرکٹرز کو آئینہ دکھا دیا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں  پہلے امریکا سے اپ سیٹ شکست ہوئی جب کہ ٹیم بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی جس کے بعد اب کینیڈا اور آئرلینڈ سے بے سود فتح کے باوجود قومی ٹیم اپنا واپسی کاسفر جلد باندھ لے گی۔

وہ وقت دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، سینیٹر فاروق ایچ نائیک

 

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن آئرلینڈ سے بمشکل فتح  کے بعدکھلاڑیوں کے فٹنس لیول اسکلز اور کھیل سے آگاہی نہ ہونے سے مایوس نظر آئے اور   کھلاڑیوں سے کھلے انداز میں گفتگو کرتے انہیں کھری کھری سنادی۔

گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فٹنس لیول معیاری نہیں، اسے بڑھانا پڑے گا، ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول اپ ٹو دی مارک ہے ہی نہیں، ہم اسکلز لیول میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں ، اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود کھیل سے آگاہی نہیں،کون سا شاٹ کب کھیلنا ہے کسی کو  علم نہیں۔

Back to top button