وہ وقت دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، سینیٹر فاروق ایچ نائیک

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا۔
امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟۔ اس پر سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ابھی آئی ایم ایف کو اس کا معلوم نہیں، کراچی میں قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہر چیز پر ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔