امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کی شکایتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے عام انتخابات میں شکایتوں اور الزامات کی تحقیقات کی قرارداد کے حق میں 368 ووٹ پڑے جب کہ مخالفت میں صرف 7 ارکان نے ووٹ دیا۔ قرارداد میں پاکستان کے جمہوری عمل میں عوام کی بلا خوف شرکت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قرارداد کے مطابق الیکشن کے دوران امیدواروں اور ووٹرز کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے، تشدد، من مانی حراست، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن تک رسائی پر پابندی اور سیاسی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکرنےکیلئےگورنرسرگرم

 

قرار داد میں پاکستان کے سیاسی، انتخابی یا عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی ہر کوشش کی مذمت کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی یہ ایک نان بائنڈنگ قرارداد ہے جس پر عمل کرنا حکومت کے لیے ضروری نہیں ہوتا۔

Back to top button