پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکرنےکیلئےگورنرسرگرم

پنجاب میں حکومت کے ساتھ پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے گورنر پنجاب سرگرم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  حکومتی اتحاد کی بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ ہونے ہرگورنر ہاؤس پنجاب نے پی پی پی اراکین کو گورنر ہاؤس طلب کیا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اپنے شکوے اور مسائل گورنر کے سامنے بیان کردئیے۔

پیپلزپارٹی ارکان نے گورنر سے شکوہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سفارش پر کوئی انتظامی آفسر تعینات نہیں ہوا۔ پنجاب کے مسائل حل کرنے کے لئے اب  پیپلز پارٹی پارٹی چیرمین خود کردار ادا کریں گے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اراکین کے شکوے پارٹی کی قیادت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مسائل کے حل کے لئے ایوان وزیر اعلی میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری حسین بہادر بھی شریک ہوئے۔

Back to top button