طاہراشرفی نے انتخابات پر امریکی قرارداد کی مذمت کردی

چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناہے کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی پر امریکی قرارداد قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔

حافظ طاہر اشرفی کا پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والی جماعت نے امریکی قرارداد کی مخالفت کیوں نہ کی، سعودی عرب میں حج کے دوران مرنے والے تمام پاکستانی غیر قانونی ہیں، محرم الحرام کے دوران فساد فی العرض اور انتہا پسندی کی سوچ رکھنے والوں کے خلاف ریاست سخت ایکشن لے گی۔

حافظ طاہر محمود اشرفی پاکستان کے خلاف امریکی کانگریس میں پاس ہونے والی قرارداد پر سیخ پا ہوگئے، بولے کہ پاکستانی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف آنے والی قرارداد پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی حمایت افسوسناک ہے۔ ان کاکہناتھاکہ امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنے والوں نے قرارداد پر مذمت کے بجائے اسے پھاڑ ڈالیں بتائیں یہ کس سے محبت کااظہار ہے۔

طاہر محمود اشرفی  نے کہا کہ امریکہ میں جو کچھ ہو رہا ہے کیا اسرائیلی بچوں کو جس اسلحہ سے شہید کیاجارہا ہے جو امریکہ فراہم کررہا ہے،امریکی کانگریس نے جو قرارداد منظور کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہےکسی بھی ملک کو اجازت نہیں کہ وہ ہماری اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک سب حسینی ہیں کوئی یزیدی نہیں  اب پیغام پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر عمل ناگزیر ہو چکا ہے، ان کاکہناتھاکہ امن و امان کےلئے انتہاپسندانہ سوچ کو دفن کرناہوگا وگرنہ ریاست بھرپور جواب دے گی۔

Back to top button