پنجاب بھر کی 294مویشی منڈیوں میں کتنے جانور آئے؟

 پنجاب بھر کی 294 مویشی منڈیوں میں کتنے جانور آئے؟محکمہ بلدیات نے 9ڈویژنز کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے مرکزی ڈیش بورڈ کے مطابق پنجاب کی مویشی منڈیوں 18لاکھ سے زائد جانور آئے۔9ڈویژنز میں 12لاکھ چھوٹے جانور جبکہ 6لاکھ 12ہزار بڑے جانور آئے۔بہاولپور میں 1لاکھ 55ہزار، ڈیر غازی خان میں 1لاکھ 27ہزار،فیصل آباد میں 2لاکھ 16ہزار،گوجرانوالہ میں 1لاکھ 24ہزار،لاہور کی منڈیوں میں 7لاکھ 72ہزار،ملتان1لاکھ 46ہزار،راولپنڈی 94ہزار،ساہیوال 76ہزار جبکہ سرگودھا میں
لاکھ 3ہزار سے زائد جانور مویشی منڈی میں آئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ: لاپتہ شہری خورشید احمد کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کاکہنا ہے کہ منڈیوں میں آنے والے جانوروں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔لوکل گورنمنٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

Back to top button