ٹی20ورلڈ کپ ،سپر8مرحلے کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےسپر 8 مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا نام دیا گیا۔

کرس گیفنی اور رچرڈ کیٹلبرو جنوبی افریقہ اور امریکہ کے خلاف آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری ہونگے۔19جون کو دوسرے  انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز جیف کرو میچ ریفری جبکہ نتن مینن اور احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دینگے۔

20جون کو افغانستان بمقابلہ انڈیا کے میچ میں  ڈیوڈ بون میچ ریفری جبکہ آن فیلڈ امپائرز کے فرائض روڈنی ٹکر اور پال ریفل انجام دینگے۔20جون کو دوسرے  آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ کے لیے رچی رچرڈسن میچ ریفری، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف فیلڈ امپائر ہونگے۔

وہ وقت دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، سینیٹر فاروق ایچ نائیک

 

21جون کو انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچ میں جیف کرو ریفری جبکہ شرف الدولہ ابن شاہد اور کرس براؤن فیلڈ امپائر ہونگے۔

21جون کو امریکہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ ریفری ڈیوڈ بون جبکہ آن فیلڈ امپائرز پال ریفل اور اللہ الدین پالیکر ہونگے۔22جون کو انڈیا بنگلہ دیش مقابلے کے لیے رنجن مدوگالے میچ ریفری جبکہ آن فیلڈ امپائرزمائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ اسٹاک ہونگے۔

Back to top button