پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کردیا گیا

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری ملک نجی اللہ نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی جماعتوں کے اجتماعات کو روکنے کےلیے نہیں کیا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت محکمہ داخلہ پنجاب کا 21 جون کا دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ آج ہی حکومت پنجاب نے امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی اور اس طرح صوبے میں احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

Back to top button