ہم نے مذاکرات کیے تو ن لیگ کی حکومت چلی جائے گی، عمران خان

عمران خان 190  ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے ہم کیا مذاکرات کریں اور کیا موسم کی بات کریں اگر مذاکرات کیے تو ان کی حکومت چلی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کےلیے مذاکرات کرنا چاہتا ہوں اپنی ذات یا حکومت کےلیے نہیں، پہلے بھی کہا تھا اگر میرے پیچھے ہٹنے سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے مجھے مطمئن کریں میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ایسے نہیں ہوتے، محمود خان اچکزئی اگر کوئی پیش کش لے کر آئیں گے تو پھر مذاکرات کرنے کا سوچیں گے، ہم نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی اتحاد کے ساتھ بات کرنے کی اجازت دی ہے، ن لیگ سے ہم کیا مذاکرات کریں اور کیا موسم کی بات کریں، اگر مذاکرات کیے تو ان کی حکومت چلی جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے علی امین گنڈا پور سے ملاقات سے کبھی انکار نہیں کیا سپرنٹنڈنٹ جیل میرے ملاقاتیوں کی فہرست سے نام نکال دیتا ہے۔

Back to top button