جے یو آئی ،پی ٹی آئی کا بھرپوراپوزیشن کا کردر ادا کرنے پراتفاق

جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق کرلیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔دونوں  رہنماوں کا ملک بھر میں بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی آئے روز بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا۔ملاقات میں افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا۔

پیپلز پارٹی نے شہباز شریف سے کون کون سے مطالبے منوائے ہیں

 

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی برادر ملک ہے اس کے ساتھ اچھے اور مثالی تعلقات کے خواہاں ہیں۔افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اکنامک کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تجارتی سرگرمیوں سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا اور عوام کو روزگار میسر آئے گا۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی دونوں جماعتوں کے مابین تحفظات کو دور کرنےاور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات کا تعین کرے گی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔

Back to top button