وزیرداخلہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات،امن وامان پرتبادلہ خیال

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے ملاقات،آزاد کشمیر میں امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم  آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

شہباز حکومت معاشی استحکام سے بچے گی یا سیاسی بحران ختم کرنے سے؟

 

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ آزاد کشمیر

کے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button