اپوزیشن والے گالیاں نکال رہے ہیں،خواجہ آصف نے شکایت لگا دی

قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی ،خواجہ آصف نے ڈپٹی سپیکر کو شکایت لگا دی کہا کہ اپوزیشن والے گالیاں نکال رہے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں احتجاج کے دوران بھی  بولوں گا بلیک میل نہیں ہوں گا ۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ  میں بھی اپوزیشن کےاحتجاج سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔

خواجہ آصف بھی سپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ہمیں گالیاں نکالی جارہی ہیں۔ ابھی کل والا گالیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا یہ آج پھر گالیاں نکال رہے ہیں۔

Back to top button