اپوزیشن والے صرف اپنے مفادات کے ساتھ ہیں،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ اپوزیشن والے صرف اپنے مفادات کے ساتھ ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ ہم قرارداد پیش کرنا چاہتے ہیں۔یہ ملک صرف اکثریت کا ملک نہیں ہے، اقلیتوں کا بھی ہے۔مذہب کے نام ہر خون بہانے کی اجازت ہمارا دین نہیں دیتا۔آج تک جو قتل ہوئے ہیں ان پہ توہین ثابت نہیں ہوتی۔اپنی ذاتی دشمنیاں نکالنے کے لیے توہین کا الزام لگایا جاتا ہے۔ایپکس کمیٹی آج سے پانچ چھ سال پہلے وجود میں آئی۔ہم عزم استحکام آپریشن کے حوالہ سے معاملہ پارلیمنٹ میں لانا چاہتے ہیں۔اس کی منظوری کابینہ سے بھی لی جائے گی یہ لوگ اپنی ذاتی سیاست کر رہے ہیں۔یہ آج بھی نو مئی والی سیاست کر رہے ہیں۔یہ گالی کی سیاست کر رہے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ یہ فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، شہیدوں کے خلاف بات کرتے ہیں۔یہ ملک کے ساتھ ہیں نہ آئین و ایوان کے ساتھ یہ اپنے مفادات کے ساتھ ہیں۔یہ آج اپنا چہرہ دکھا رہے ہیں۔آپریشن عزم استحکام کی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی ۔آپریشن عزم استحکام پر پارلیمنٹ میں بھی بحث ہوگی۔یہ آج بھی نومئی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ،یہ آج بھی نومہئ والے ہیں کل بھی نومئی والے ہوں گے ،یہ ایوان میں گالیاں دیتے اور ایوان کی تذلیل کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ملک آئین اور پارلیمان کے ساتھ نہیں اپنی سیاست کے ساتھ ہیں ۔یہ پاک فوج اور اس کے شہداء کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔کوئی شرم ہوتی ہے حیاء ہوتی ہے اور غیرت ہوتی ہے ۔

وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ اقلیتوں کے معاملے پر قوم کا اتفاق اتحاد ضروری ہے۔ ملک کسی ایک اکثریت کا نہیں سب کا ہے۔آئین اقلیتوں کو تحفظ دیتا ہے۔لوگوں کو سوات سرگودھا میں قتل کیا جاتا ہے۔پارلمینٹ میں بات کرتے ہیں تو اپوزیشن احتجاج کرتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اقلیتوں کے معاملے پر قوم کا اتفاق اتحاد ضروری ہے ۔مذہب کے نام پر خون بہانے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔توہین مذہب کے نام پر قتل ہورہے ہیں۔یہ ایوان اقلیتوں سے محبت کا اظہار کرے۔

Back to top button