غزہ جنگ میں کمی اور لبنان کے خلاف جنگ شروع کررہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں حماس کے خلاف جاری جنگ میں کمی کررہا ہے تاکہ لبنان میں کارروائی کی جا سکے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کم کرکے انہیں لبنان کے سرحدی علاقے میں تعینات کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائی کریں گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ رفح میں اسرائیل کی فوج کا زمینی آپریشن مکمل ہونے والا ہے تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ حماس کے خلاف جنگ ختم ہوگئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی تعداد کم کرکے فوجیوں کو حزب اللہ سے جنگ کےلیے بھیجا جائے گا۔

Back to top button