فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

خلاف توہینِ عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ میں دوسرا جواب جمع کروا دیا۔ تحریری جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے مؤقف اپنایا کہ عدلیہ کا مکمل احترام کرتا ہوں، 5 جون کی عدالتی کارروائی کے بعد مذہبی اسکالرز سے ملاقات کی اور اُن سے پوچھا کہ ایک سینیٹر کا کردار کیا ہونا چاہیے، مجھے رائے دی گئی کہ انصاف کے ساتھ کھڑے رہیں چاہے یہ بات آپ کے اقرباء کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

امریکا کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت

سینیٹر فیصل واؤڈا نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ میرے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 28 جون کو سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنی ہے۔

Back to top button