عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں، عوام ٹیکس نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے حکومت پر اعتماد نہیں ٹیکس نہیں دیں گے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفارتی لحاظ سے دیکھا جائے تو وزیر اعظم شہباز شریف چائنہ سے کامیاب ہوکر واپس نہیں آئے، چائنہ نے ایک ہی نقطہ میں جواب دیا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے، چائنہ نے دو ٹوک کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حالات بھی ٹھیک نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن عزم استحکام نہیں چین کو جواب دے رہے ہیں کہ ہم استحکام لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو ختم کردیا، ہزاروں ملازمین بے روزگار ہو رہے ہیں، کس سے آپ نے مشورہ کیا، وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یہ ذمہ داری نہ لیں، مشاورت کے عمل کو وسیع کریں میں نے ان سے کہا تھا کہ پنگا نہ لیں، اب لیا ہے تو بھگتیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آپ کے ملک کے عوام آپ کو ٹیکس نہیں دیں گے، کیوں کہ عوام کو آپ پر اعتماد نہیں ہے، عوام کو پتہ ہے کہ ٹیکس کا پیسہ ان کر نہیں خرچ ہوگا بلکہ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا، ہرشعبہ پر، ہر کمائی میں، ہر کاروبار پر ٹیکس لگا دیے گئے۔

Back to top button