آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی  نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ نمبر ون بلے باز بن گئے، جب کہ کوئی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بلے بازوں کی تازہ رینکنگ کے مطابق بھارتی بیٹر سوریا کمار یادو پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے جب کہ ٹریوس ہیڈ 4 درجے بہتری کے بعد نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر چھٹے، بھارت کے یشسوی جیسوال ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم آٹھویں جب کہ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ اور جانسن چارلس بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی کیٹیگری میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے، افغانستان کے کپتان راشد خان 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے مذاکرات کیلئے 5نام دے دیے

 

سری لکنا کے ونیندو ہسارنگا تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین پانچویں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چھٹے، افغانستان کے فضل حق فاروقی ساتویں، بھارت کے اکشر پٹیل آٹھویں، جنوبی افریقہ کے اینریچ نورجے نویں اور سری لنکا کے مہیش تھیکشنہ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ باؤلرز کی رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 15 ویں نمبر پر براجمان ہیں جب کہ حارث رؤف 28 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز میں سری لنکا کے ونیندو ہسارنگا پہلے افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھے، زمبابوے کے سکندر رضا پانچویں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چھٹے، نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم آٹھویں، انگلینڈ کے معین علی اور لیام لیونگسٹون بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

Back to top button