پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے مذاکرات کیلئے 5نام دے دیے

تحریک انصاف نے جے یوآئی ف سے مذاکرات کیلئے5رہنماؤں کے نام مذاکراتی ٹیم کیلئے دے دیئے۔

ذرائع کے مطابق  جے یوآئی ف سے مذاکرات کیلئے اسد قیصر، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن،شبلی فراز،عمرایوب مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

 دوسری جانب مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی کا موقف سامنے آگیا۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی کاکہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ایک دو دن میں ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔دونوں اطراف سے ناموں کی فہرست کا جائزہ لے کر ایک ساتھ ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ دنوں اطراف کی مذاکراتی کمیٹی مل کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

Back to top button