کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

آئی ایم ایف شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

 ذرائع وزارت توانائی کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2750 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو گی۔کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے پیشگی شرائط کے باعث کیا گیا۔کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ سے 76 ارب روپے کا ریونیو ملے گا۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2025 سے دوبارہ گیس نرخوں کا جائزہ لیکر قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔

قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتوں کے تعین کی مجوزہ سمری منظور،ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی پیش کی گئی سمری منظور کر لی۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری،وزیر مملکت خزانہ، ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے،وفاقی سیکرٹریز، متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

Back to top button