ایف بی آر نے مالی سال 2023-24محصولات کاہدف حاصل کرلیا

ایف بی آر نے مالی سال 2023-24    کے لئے محصولات کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

ایف بی آر کے مطابق  مالی سال 2023-24کیلئےمحصولات کے ہدف  9252   ارب روپے کے مقابلہ میں ایف بی آر نے 9306   ارب روپے جمع کئے۔سالانہ ہدف سے  54   ارب روپے زائد جمع کئے گئے۔گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں محصولات کی وصولی میں تیس فیصد اضافہ ہوا۔پچھلے مالی سال کے 7164   ارب روپے کے مقابلہ میں 2142   ارب روپے زیادہ جمع کئے گئے۔صرف جون 2024   کے دوران 1183   ارب روپے جمع کئے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی براہ راست دلچسپی کی وجہ سے پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں نمایاں سٹریکچرل بہتری دیکھنے میں آئی۔پالیسی شفٹ کی وجہ سے مقامی وسائل کو متحرک کرنے پر زیادہ توجہ مبذول کی گئی۔امیر اور باوسائل طبقہ پر براہ راست ٹیکس بڑھائے گئے۔ ریفنڈز جاری کرکے کاروبارکرنے والوں اور ایکسپورٹرز کو آسانیاں مہیا کی گئیں۔وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مالی سال 2023-24   کے دوران 469   روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔گذشتہ مالی سال میں 331   ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران براہ راست ٹیکسز کا حصہ 47   فیصد رہا۔ ایف بی آر نے ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں 6128   ارب روپے اور درآمدی ٹیکسزکی مد میں 3178   ارب روپے جمع کئے۔ڈومیسٹک ٹیکسز میں 37   فیصد اور درآمدی ٹیکسز میں 18   فیصد اضافہ ہوا۔ریونیو کلیکشن میں ڈومیسٹک ٹیکسز کا حصہ 65    فیصد رہا،جو دو سال پہلے تک 50   فیصد سے بھی کم تھا۔انکم ٹیکس کی مد میں 4528   ارب روپے جمع کئے گئے۔سیلز ٹیکس کی مد میں 3098   ارب روپے جمع کئے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 576    ارب روپے جمع کئے گئے۔کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1104    ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے۔پاکستان کی اقتصادی ترقی کا تعلق محصولات جمع کرنے کے اہداف کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ ایف بی آر کے افسران اور ملازمین تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے  پرعزم ہیں۔ٹیم ایف بی آر2024-25   کے لئے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے اپنی تما م لاحیتیں بروئے کار لائے گی۔

Back to top button