وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

دوشنبہ ائیرپورٹ پر تاجک وزیر اعظم عزت مآب قاہر رسول زادہ، تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل دلیر جمعہ، تاجک نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ، دوشنبہ کے مئیر جمشید تبر زادہ اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور اور اعلی سرکاری و سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا

دوشنبہ ائیرپورٹ پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے تاجک وزیر اعظم عزت مآب قاہر رسول زادہ کی ملاقات اور گفتگو کی۔

دورے کے آغاز پر  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دوشنبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پر آمد، وزیر اعظم شہباز شریف نے اسماعیل سامانی کی یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔

واضح رہے کہ اسماعیل سامانی وسط ایشیاء کی تاریخ شخصیت اور تاجکستان کے قومی ہیرو ہیں، جنہوں نے نویں اور دسویں صدی میں تاجکستان اور خراسان کے علاقے پر حکومت کی اور تاجک قوم کو تاریخ ساز ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

Back to top button