حکومت کا نئے مالی سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کا کیا گیا ہے۔

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Back to top button