محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے بطور اعتراض کیس درخواست پر سماعت کی۔

علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نا ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، پی سی بی اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔

 

Back to top button