علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ رہنما پی ٹی ائی علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہوگی، یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہوسکتا، حاضری پوری نا ہونا ملزمان پر ہے یا کورٹ پر ہے۔

آج سے دکانداروں پر ٹیکس کے نفاذ کا آغاز ہوجائے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

تحریک انصاف کے  وکلا نے جواب دیا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان پر ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔

عدالت کا کہنا تھا تمام غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رہے ہیں، آئندہ پیشی پر حاضری کی مکمل یقین دہانی کرائی جائےگی تو پھر وارنٹ کا معاملہ دیکھیں گے۔

Back to top button