آج سے دکانداروں پر ٹیکس کے نفاذ کا آغاز ہوجائے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج سے رجسٹریشن کرانے والے 42 ہزار دکانداروں پر ٹیکس کے نفاذ کا آغاز ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس واقعی زیادہ ہے، مالی گنجائش نکلتے ہی یہ ٹیکس کم کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی پر 10 روپے کا اضافہ یکم جولائی سے لاگو نہیں کررہے، ہمیں ملک سے نان فائلرز کی اصطلاح ختم کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان فائلرز کو سزائیں بھی دیں گے، وصولیاں اخراجات سے زیادہ ہوں گی تب ہی ریلیف مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں کرپشن ختم کرنے کےلیے ڈیجیٹلائزیشن کررہے ہیں۔

عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا: بیرسٹر سیف

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نئی پینشن اسکیم آج سے نافذ ہوجائے گی، مسلح افواج ایک سال تک پرانی پینشن اسکیم پر ہی کاربند رہیں گے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانا ہدف ہے، ٹیکس برآمدات پر نہیں، ایکسپورٹرز کی انکم پر لگایا ہے،

Back to top button