عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمٰن کے ملک میں نئے انتخابات سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے، پہلے الیکشن کےلیے سازگار ماحول بنانا ہوگا، الیکشن کے نتائج فارم 47 کے ذریعے سبوتاژ کیے گئے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو آئین شکنی کی قرار واقعی سزا دینی چاہیے، فارم 47 کے سازشی ٹولے کو بھی سخت سزا دینا ہوگی۔

علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، وارنٹ گرفتاری جاری

ان کا کہنا تھا عمران خان اور کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، عمران خان کے بغیر نئے انتخابات ادھورے اور ناقابل قبول ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا ملک میں فوری طور پر نئے اور شفاف انتخابات کروائے جائیں اور اسٹیلشمنٹ خود کو اس معاملے سے دور رکھے۔

Back to top button