ادویات کے خام مال سمیت درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

ایف بی آر نے کچھ ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال سمیت مختلف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے کیلشیم،کلورو فارم، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ پر 10 فیصد، لیووفلکسوسین پر 31 دسمبر تک 10 اور یکم جنوری سے 20 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح بیج کی گریڈنگ، سارٹنگ و صاف کرنے والی، سبزیوں کو خشک کرنے والی مشینوں، دیگر مشینری پر بھی 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

اس کے علاوہ  کیلشیم (کاربائیڈ) پر 10فیصد، کلوروفارم پر 10فیصد، ڈائی آکٹائل ٹریپتھالیٹ پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ تھرڈ جنریشن اینٹی بائیو ٹیک لیووفلکسوسین پر 31 دسمبر 2024 تک 10 فیصد اور یکم جنوری 2025 سے 20 فیصد، کیفین اور اس کے سالٹ پر 31 دسمبر تک 10 فیصد اور یکم جنوری سے 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

ایف بی آر نے سوڈیم کاربونیٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دی جب کہ چیونگم میں استعمال ہونے والی گم پر  10 فیصد، کلوروپیرافین لیکویڈ پر 31 دسمبر 2025 تک 10 فیصد، پولی یوریتھانس پر 30 جون 2025 تک 5 فیصد، وینائل کلوروائیڈ کے پولیمرز اور دیگر پلاسٹک پر 31 دسمبر 2024 تک 10 فیصد اور ڈایا کے ٹیوب اور سلیوز پر 30جون2025 تک 10 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

Back to top button