پہلگام واقعہ : بھارتی جیلوں میں قید 56 پاکستانیوں کو مذموم بھارتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ

پہلگام فالس فلیگ آپریشن بےنقاب ہونےپربھارت نے نیا ڈرامہ رچانےکا منصوبہ بنالیا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے 2003 سےبھارتی جیلوں میں بےگناہ قید 56 پاکستانیوں کو مذموم بھارتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے، 2003 سے بھارت کی جیلوں میں بے گناہ قید 56 پاکستانیوں کو بھارت کے مذموم مقاصد کے لیےاستعمال کیے جانےکےخدشات پیدا ہوگئے ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیاں تشدد کے ذریعے پاکستانی قیدیوں سےزبردستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتی ہیں جبکہ یہ خدشہ بھی ہےکہ بھارت ان قیدیوں کو جعلی مقابلوں میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے۔

سعودی عرب دورے کے دوران مودی نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا، پہلگام حملے کے بعد روٹ بدل لیا

 

ذرائع کےمطابق اس سےقبل اکتوبر 2021 میں بھارتی ایجنسیوں نے ضیا مصطفیٰ نامی پاکستانی شہری کوجعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، ضیا مصطفیٰ جنوری 2003 سے بھارت کی جبری و غیر قانونی حراست میں تھا۔

ذرائع کےمطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستانی قیدی محمد علی حسن کواگست 2022 میں جعلی مقابلےمیں شہید کردیا تھا، محمد علی حسن بھی 27 اکتوبر 2006 سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیرقانونی قید میں تھا ۔

ذرائع کے مطابق بھارت بالا کوٹ طرزپرنام نہاد دہشتگرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ کرسکتا ہے تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

Back to top button