عطا تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کاانتخابات کامطالبہ مستردکردیا

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کا فوری انتخابات کامطالبہ مسترد کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل  میں کہنا ہے کہ عام انتخابات 2029 میں ہی ہونگے۔مولانا کو پھر مذاکرات کی پیش کش کردی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ  سیاست میں  تمام مسائل کا حل صرف  مذاکرات میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان ہمارے  بزرگ اور قابل احترام سیاست دان  ہیں۔موجودہ صورتحال میں بیان بازی کی بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہئے،حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی سے ملکی سٹاک ایکسنج تاریخی بلندی پر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے،تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا خوش آئند ہے،آئندہ انتخابات انشاءاللہ 2029 میں، مقررہ وقت پر ہوں گے۔

عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ مولانا صاحب بزرگ اور زیرک سیاست دان ہونے کے ناطے آپ کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہئے۔

Back to top button