اداکارہ زینب جمیل کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرانے کی اپیل

سابق اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اب بھی شوہر سے جان کا خطرہ ہے۔

زینب جمیل کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران انہیں 6 گولیاں لگیں جو کہ جسم کے آرپار نکل گئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان پر قاتلانہ حملہ کروانے والے کوئی اور نہیں بلکہ ان کے اپنے خاوند ہیں۔ زینب جمیل کے مطابق ان کا اپنا ڈرائیور ہی چند پیسوں کے عوض شوہر کےلیے مخبری کرتا رہا، انہیں ان سے متعلق معلومات دیتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شوبز کی زندگی کو خیز آباد کہہ کر بیوٹی سیلون چلا رہی تھین مگر خاوند پہلے ظلم و ستم کرتا رہا اور بعد میں ان پر قاتلانہ حملہ کروا دیا۔

پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے مذاکرات کیلئے 5نام دے دیے

 

زینب جمیل نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے انصاف دلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی خطرہ لاحق ہے۔

یاد رہے زینب جمیل پر 22 مئی کو لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

Back to top button