امریکہ میں شدید گرمی سے سابق صدر کا مومی مجسمہ پگھل گیا

امریکہ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق صدر ابراہم لنکن کا مومی مجسمہ شدید گرمی کے باعث پگھل گیا۔

فروری 2024 میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک اسکول میں سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ نصب کیا گیا تھا، چھ فٹ کے اس مجسمے میں سابق امریکی صدر کو کرسی پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے۔

توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال فیصل کی معافی قبول کر لی

تاہم شدید گرمی کے باعث ابراہم لنکن کے مومی مجسمے کا سر اور ٹانگیں پگھل گئیں۔ مجسمے کو پگھلتا ہوا دیکھ کر اسکول کی انتظامیہ نے اسے فوری طور پر وہان سے ہٹا دیا ہے، کیوں کہ لوگ پگھلتے ہوئے مجسمے کی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کررہے تھے۔

Back to top button