توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال فیصل کی معافی قبول کر لی

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واؤڈا اور ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مصطفیٰ کمال اور فیصل واؤڈا کو روسٹرم پر بلالیا اور ان سے کہا آپ پارلیمان میں عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم آپ کی عزت کرتے ہیں اور امید ہے آپ بھی ہماری عزت کریں گے۔

انسانی اسمگلنگ کا کیس، گواہوں کے صارم برنی پر سنگین نوعیت کے الزامات

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے عوام کو نقصان ہو گا، پارلیمان میں آرٹیکل 66 سے آپ کو تحفظ ہے،  باہر گفتگو کرنے سے آپ کو آرٹیکل 66 میسر نہیں ہو گا۔

Back to top button