سوتے وقت کمرے کی روشنی کے آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں

ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ رات کے وقت 12:30 سے صبح 6 بجے کے درمیان زیادہ روشنی کا افشا ہونا ٹائپ 2 ذیابیطس کے زیادہ خطرات سے تعلق رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  ایسا ہونے کی وجہ روشنی کا نیند کے طرز کو متاثر کرنا ہے، جو صحت مند انسولین کی حساسیت اور خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے کےلیے اہم ہوتی ہے۔

مریم نواز کی کامیابی کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو فارم 45 کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت

 

ماہرین کے مطابق رات میں روشنی کا ہم پر افشا ہونا ہمارے سرکاڈین رِدم (جسم کی اندرونی گھڑی) میں خلل ڈال سکتا ہے جس سے انسولین کے اخراج اور گلوکوز میٹابولزم میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔ انسولین کے اخراج اور گلوکوز میٹابولزم میں تبدیلیاں جسم کی بلڈ شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے، جس کا بالآخر نتیجہ ٹائپ 2 ذیا بیطس ہونا نکلتا ہے۔

Back to top button