نیب نے عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

نیب نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا

 

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور کیس مقرر ہونے کے بعد فیصلہ ہونے تک اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے اختیارات استعمال کیے، اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ کی طرح گواہان کے بیانات نہیں لے سکتی اور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

Back to top button