تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکرٹری جنرل استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکرٹری جنرل استعفیٰ مسترد کردیا گیا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرسٹر گوہر کور کمیٹی کی سفارش عمران خان تک پہنچائیں گے جب کہ کور کمیٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو بھی کور کمیٹی کی تجویز ماننے کی درخواست کریں گے۔

Back to top button