مخصوص نشستوں کا کیس:جے یو آئی نے الیکشن کمیشن کے مؤقف کی حمایت کردی

جمعیت علمائے اسلام ف نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعتر کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف کی حمایت کردی۔

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ ان کی جماعت اس کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف کو اختیار کررہی ہے۔

علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، وارنٹ گرفتاری جاری

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے؟ اس پر کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ جی ہاں، الیکشن کمیشن نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے ۔

اس موقع پر جسٹس منیب اختر نے مولانا فضل الرحمٰن کی نیوز کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس چل رہی تھی، آپ کا مؤقف تو اس سے بالکل مختلف ہے۔

Back to top button