سینیٹ کا اجلاس 4جولائی کو طلب کرنے کاامکان

انتخابات ترمیمی بل 2024 کی منظوری کیلئے سینیٹ اجلاس کی4جولائی کو طلبی کاامکان ہے۔

ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمانی کلینڈر کے مطابق سینیٹ اجلاس 8 جولائی کو شیڈول ہے۔سینیٹ اجلاس شیڈول سے پہلے طلب کیے جانے پر مشاورت جاری ہے ۔سینیٹ اجلاس  4 جولائی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔وزارت پارلیمانی امور نے 4 جولائی کو اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کردی ۔سینیٹ اجلاس میں قانون سازی سمیت دیگر ایجنڈا پر بھی مشاورت جاری ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے 5 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا

 

ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ،قوی اسمبلی پہلے ہی انتخابات ترمیمی بل 2024 منظور کرچکی ہے۔بل کا مقصد ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹریبونل کے رکن کے طور پر تقرری کا اہل بنانا ہے

سینیٹ اجلاس میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد مذمت منظور کرنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Back to top button