قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی20ورلڈ کپ 2026کیلئےکوالیفائی کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی20ورلڈ کپ 2026کیلئےکوالیفائی کرلیا۔آئی سی سی نے بھی تصدیق کردی۔

 پاکستان نےبہتر رینکنگ کی بنیاد پر  کوالیفائی کیا۔ورلڈکپ 2026 کے لئے ٹوٹل 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

شہباز شریف کا دوشنبہ میں قصرِ نوروز کا دورہ

ترجمان کے مطابق ورلڈکپ 2026 میں میزبان سری لنکا اور بھارت کے علاوہ افغانستان نےبھی کوالیفائی کیا،آسٹریلیا،ساؤتھ افریقا،بنگلہ دیش، انگلینڈ،ویسٹ انڈیز،امریکا،آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی شامل،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹوٹل 20 ٹیمیں  ایکشن میں  ہوں گی،باقی  8 ٹیموں کا انتخاب گزشتہ ٹی ٹونٹی  ورلڈکپ کی طرح  ریجنل کوالیفائر کے ذریعے ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026  حال ہی میں ختم ہونےوالے ٹی ٹونٹی   ورلڈکپ کے فارمیٹ پر ہی کھیلا جائے گا۔20ٹیموں کو 4 گروپس میں رکھا جائےگا،

Back to top button