بجٹ آئی ایم ایف کی شراکت داری کے ساتھ بنایا ہے: وزیر مملکت خزانہ

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے بجٹ آئی ایم ایف کی شراکت داری کے ساتھ بنایا ہے اور ہمیں ان کے ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کے ٹیکس کے مطالبے کو پورا کرنا پڑا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے لیکن حکومت کےلیے بھی یہ  آسان فیصلہ نہ تھا۔  وزیر مملکت نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کی شراکت داری کے ساتھ بنانا تھا، ہمیں ان کے ساڑھے 3  ہزار ارب روپے کے ٹیکس کے مطالبے کو پورا کرنا پڑا،  اگلے 3 سے 4 سال میں 100 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔ْ

پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

وزیر مملکت علی پرویز نے کہا کہ بجلی کے 50 یونٹ استعمال کرنے والوں کےلیے قیمت برقرار رکھی ہے، 200 یونٹ استعمال پر قیمت 15 روپے فی یونٹ برقرار رکھی ہے۔

Back to top button