تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر ملزمان کو بری کردیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد یاسر محمود نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

دورانِ سماعت عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے۔

اسلام آباد جانے سےروکا تو پلان بی موجود ہے،حافظ نعیم الرحمان

عمران خان ، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، شہر یار آفریدی، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، اسد قیصر سمیت دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Back to top button