امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں ٹرمپ کی سزا ملتوی کردی

امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کے عوض رقم دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 11 جولائی کو سنائی جانے والی سزا 18 ستمبر تک مؤخر کردی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش اداکارہ کو رقم دینے کے کیس میں جج نے 11 جولائی کو سنائے جانے والے فیصلے کو ستمبر تک ملتوی کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا کہنا تھاکہ سابق صدر کے استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے  فیصلے کے بعد جج جوآن مرچان سے درخواست کی تھی کہ فیصلہ سنانے سے قبل فحش اداکارہ کو رقم دینے کے مقدمے میں استثنیٰ سے متعلق اپنا کیس بنانے کےلیے مہلت دی جائے۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دے دی

جسٹس جوآن مرچان نے فیصلے میں لکھا کہ وہ یہ کیس 6 ستمبر کو دوبارہ دیکھیں گے اور اگر سزا کی ضرورت پڑی تو یہ 18 ستمبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دیا تھا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔

Back to top button