آئی ایم ایف اصل آمدن پر ٹیکس چاہتا ہے : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے پر ہر شعبے کی جانب سے دباؤ آرہا ہے، ہر شخص چاہتا ہے اس پرٹیکس نہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اصل آمدن پر ٹیکس چاہتا ہے جو درست ہے۔

سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تمام معاشی اشاریے مثبت رہے،زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب ڈالرز سے زائد رہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے دیگر اداروں سے فنڈز ملنا شروع ہو گئے ہیں،ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13فیصد پر لےکر جائیں گے،کوئی ملک 9فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی سطح پر نہیں چل سکتا۔ ان کا  مزیدکہنا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس پر صوبائی وزرائے خزانہ کا مشکور ہوں،ہم نے سب کو فائلر بنانا ہے،ٹیکس نیٹ میں سب کولائیں گے،آئی ایم ایف اصل آمدن پر ٹیکس چاہتا ہےجو درست ہے،ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بڑھایا جائےگا،گزشتہ مالی سال 60ارب روپے کے اضافی ریفنڈ جاری کیے گئے۔

Back to top button