سپریم کورٹ کے شارٹ آرڈر پر الیکشن کمیشن کا قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کےحوالے سے سپریم کورٹ کے شارٹ آرڈر سےمتعلق قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سےمانگی گئی وضاحت پر سپریم کورٹ کے 14 ستمبر کے آرڈر پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن،اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن لا اور لیگل ٹیم نےشرکت کی۔

اجلاس میں مخصوص نشستوں سےمتعلق پارلیمنٹ میں کی گئی قانون سازی پر بھی غور کیاگیا۔ اس دوران قانونی نکات اور مضمرات کا بھی جائزہ لیاگیا۔ الیکشن کمیشن کااجلاس جمعرات کو دوبارہ ہو گا۔

آئینی ترامیم :  حکومتی تجاویز کسی صورت قابل قبول نہیں ، مولانا فضل الرحمٰن

Back to top button