سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو خطرہ نہیں، ہمارے پاس اکثریت ہے: وزیر قانون

 

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،ہمارے پاس اب بھی 209ارکان ہیں،ریلیف سنی اتحاد کونسل مانگنےآئی لیکن مل پی ٹی آئی کوگیا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی 209 اراکین کی اکثریت ہے، فیصلہ ابھی پورا نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نظرثانی کی درخواست دائرکرے گی یا نہیں یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج اکثریتی فیصلہ آیا ہے،ریلیف سنی اتحاد کونسل مانگنےآئی لیکن مل پی ٹی آئی کوگیا،یہ نشستیں سنی اتحاد کونسل کو جانی چاہیے تھی۔

Back to top button