9مئی کے 3مقدمات،عمران خان کاضمانتوں کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج ہونے کے بعد اب ضمانتوں کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے نے تینوں مقدمات میں اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

ضمانتوں کے لئے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو درخواست گزار لاہور میں موجود ہی نہیں تھا۔درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمات درج کیے، ان مقدمات میں 200 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور کی جاچکی ہیں۔درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر ضمانتیں خارج کیں، لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ عبوری ضمانتیں منظور کر کے پولیس کو ان مقدمات میں گرفتاری سے روکے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈزفائنل، پاکستان کو شکست، بھارت جیت گیا

یاد رہے کہ 9 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نو مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھیں۔

 

 

 

 

Back to top button