عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دہشت گردی کے بڑے مقدمے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی۔

ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جناح ہاوس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال لی۔بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی،لاہورپولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابط  گرفتاری ڈالی۔بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملے سمیت نومئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے،پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی۔عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی۔

ذراع کے مطابق پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے۔جناح ہاوس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، 4مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروارکھی ہے۔

Back to top button