اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ڈاکٹر امین الحق گجرات سے گرفتار

حساس اداروں اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے القاعدہ کےسابق سربراہ اسامہ بن لادن کےقریبی ساتھی ڈاکٹرامین الحق کو  گجرات سے گرفتار کرلیا۔

عدت نکاح کیس : خاور مانیکا نے عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت چیلنج کردی

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نےپریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی پنجاب ن  اسامہ بن لادن کےقریبی ساتھی کوگرفتار کیا ہے،دہشت گرد کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کےبعد گرفتار کیاگیا،گرفتار دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہےجس کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

عثمان اکرم گوندل نےبتایاکہ امین الحق کی گرفتاری کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،بین الاقوامی سطح پر امین الحق اسامہ بن لادن کےسکیورٹی سپروائزر کےطور پر جانا جاتا تھا،اس طرح کاکوئی دہشت گرد آتا ہے تو اس کےخلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دہشت گرد کےپاس پاکستان کاآئی ڈی کارڈبھی ہے،اس دہشت گرد کےشناختی کارڈ پر لاہور اور ہری پور کےایڈریس درج ہیں،یہ دہشت گرد پاکستان میں کیسے آیا اور کس آئی ڈی سےٹریول کیا، اس بارے میں تفتیش کررہے ہیں۔ عثمان اکرم گوندل کاکہناتھا گجرات سےگرفتار دہشت گرد پرجو کیس رجسٹرڈ کیاگیاہے وہ سزا اس کو بھگتنی پڑےگی۔

Back to top button