انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کمی سے  278.17 روپے سے کم ہوکر 278.13 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 939 پوائنٹس تک پہنچا ۔آخری روز اسٹاک مارکیٹ اتارچڑھاؤ رہا ۔اختتام پر 1721 پوائنٹس کی کمی سے 80 ہزار 117 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔91 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 305 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 45 کروڑ 74 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 4 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,939 جبکہ کم ترین سطح 79,817 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button